اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)جکارتہ انڈونیشیا میں رواں سال ہونے والے اٹھارہویں ایشین گیمز میں پاکستان کا 397 کھلاڑیوں اور آفیشلز اور مشتمل دستہ 36کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا ،جن میں مجموعی طور پر 250مرد کھلاڑی اور 48خواتین کھلاڑی 99مرد و خواتین آفیشلز شامل ہونگے.اس بات کا فیصلہ اٹھارہویں ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی کھیلوں اور کھلاڑیوں کی تعداد کے تعین کے لئے ہونے والے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن اور پی ایس بی کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ پا کستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکر ٹری خالد محمود کے مطابق دونوں اداروں نے باہمی مشاورت سے طے کیا کہ پاکستان 18ویں ایشین گیمز میں پی او اے سے ملحقہ کھیلوں آرچر۔اتھلیٹکس۔ بیڈ منٹن ۔ بیس بال۔باسکٹ بال(تین ٖضرب تین) ۔ باکسنگ ۔ ایکسٹیرین ۔ فٹ بال۔گولف ۔ جمناسٹک ۔ ہینڈبال ۔
ہاکی ۔ جو جسٹو۔ کبڈی۔ کراٹے۔ روئینگ ۔ رگبی۔ سیلنگ ۔ شوٹنگ ۔ سکواش۔ سوئمنگ ۔ ٹیبل ٹینس ۔ تائیکوانڈو۔ ٹینس ۔ والی
بال ۔ ویٹ لفٹنگ ۔ ریسلنگ اور ووشو کی ٹیمیں حکومت پاکستان کے خرچ پر جبکہ پی او اے سے غیر منسلک چھ سپورٹس کو سیلف فنانس کی بنیاد پر شرکت کریں گیں۔ ان کھیلوں میں۔ فنسنگ۔کرش۔پیرا گلائیڈنگ۔ پنچک سلت۔ سیپاک ٹاکرااور سوفٹ ٹینس کے کھیل شامل ہیں۔ سیکر ٹری پی او اے خالد محمود کے مطابق اجلاس میں پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی تعداد کے حوالے سے جو بریک اپ بنایا گیا ہے اس کے مطابق 250مر د ایتھلیٹس میں سے181حکومت پاکستان کے خرچ پر اور 69سیلف اسپانسر شپ کی بنیاد پر۔ 48خواتین ایتھلیٹس میں سے34حکومت کے خرچ پر اور14سیلف اسپانسر شپ کی بنیاد پر جبکہ99 مرد و خواتین آفیشلز میں سے 85 حکومت کے خرچ پر جبکہ 14سیلف اسپانسر شپ کی بنیاد پر ان گیمز میں شر کت کریں گے۔
خالد محمود کے مطابق آج ہونے والا اجلاس چھ جون پاکستان سپورٹس بورڈ میں ڈی جی پی ایس بی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کا فالو اپ تھا۔جس میں ایشین گیمز میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کی تعداد کے حوالے سے تعداد کا تعین کرنا طے پایا تھا۔ا نہوں نے مذید بتایا کہ اجلاس میں مذید طے کیا گیا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے اسپانسر کئے جانے والے سپورٹس کے کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے تربیتی کیمپس کا آغاز 20جون سے پی ایس بی اسلام آباد۔ نیشنل کوچنگ سینٹر لاہور اور نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں منعقد کئے جائیں