کے پی اولمپک اجلاس، مختلف کمیٹیاں اور کمیشن تشکیل

پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات کے بعد گزشتہ روز ایگزیکٹو کمیٹی کاپہلا اجلاس گزشتہ روز زیر صدارت صدر سید عاقل شاہ منعقد ہوا ان کے ہمراہ جنرل سیکرٹری ذوالفقار بٹ اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران و دیگر ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی’ اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے کئی دیگر ممبران کا انتخاب کیا گیا ان میں ڈاکٹر انعام اللہ خان گنڈاپور’ ارشاد درانی ایڈووکیٹ’ امتیاز آفریدی’ شہناز کمال’ نورینہ شمس’ صباء محبوب اور نازیہ نورین شامل ہیں جس کے بعد کابینہ کے ممبران مکمل ہوگئے اجلاس میں کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے تجاویز بھی پیش کی گئیں اجلاس میں آنیوالی نیشنل’انٹرنیشنل گیمز کے انعقاد پر بھی بات چیت ہوئی’ اجلاس میں مختلف کمیٹیاں اور کمیشن تشکیل دئیے گئے’ آربیٹیشن کمیٹی کے چیئرمین اختر علی شاہ منتخب ہوئے جبکہ ان کیساتھ دیگر ممبران میں ذوالفقار علی بٹ’ عامر صابر ایڈووکیٹ اور ارشاد درانی ایڈووکیٹ شامل ہیں’ میڈیکل کمیشن میں ڈاکٹر انعام اللہ گنڈاپور چیئرمین جبکہ ذوالفقار علی بٹ اور وقار آفریدی ممبران ہوں گے

‘ویمنز کمیشن کی چیئرپرسن شگفتہ ملک ہوں گی جبکہ ان کیساتھ دیگر ممبران میں شمیم اختر’ سفینہ بابر’ سارہ نثار’ صباء محبوب’ نورینہ شمس اور ذوالفقار علی بٹ شامل ہیں’ آئین اور الحاق کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کے چیئرمین عامر صابر ایڈووکیٹ ہوں گے جبکہ ان کیساتھ دیگر ممبران میں ذوالفقار علی بٹ’ طارق پرویز’ ایم امجد خان اور سید کمال شامل ہیں’ فنانس کمیٹی کے چیئرمین شیراز محمد ہوں گے جبکہ ان کیساتھ دیگر ممبران میں ذوالفقار علی بٹ’ فقیر اعوان اور شہزاد ہوں گے’ سپورٹس کمیٹی کے سربراہ و چیئرمین سہیل بن قیوم ہوں گے’ ڈسپلنری کمیٹی کے چیئرمین الیاس آفریدی ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں ذوالفقار علی بٹ’ سارہ نثار اور مسعود احمد شامل ہوں گے’ ایتھلیٹس کمیشن میں عقیل’عمر جہانگیر ‘عنایت’ ہادیہ کمال اور کومل شامل ہیں انفرادی ممبرز کمیٹی میں ظفر علی خان’ الیاس آفریدی’ امتیاز آفریدی اور منصور شامل ہیں

 

‘اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید عاقل شاہ نے عزم کا اظہار کیا کہ کھیلوں کے فروغ و ترقی اور کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کے لئے مل کر کام کریں گے حق داروںکوان کا حق دلوائیں گے تمام تر فیصلے صرف اور صرف میرٹ پر کئے جائیں گے۔

error: Content is protected !!