محمد صالح نے کندھے کی انجری سے نجات حاصل کرلی

ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)مصر کے مایہ ناز فٹبالر محمد صالح نے کندھے کی انجری سے نجات پالی اور ورلڈ کپ میں کل جمعہ کے روز یوروگوئے کیخلاف پہلا میچ کھیلنے کیلئے پرامید ہیں ۔گروزنی میں موجود مصر کی ٹیم کے فارورڈ محمد صالح کا گزشتہ روز فٹنس ٹیسٹ لیا جس میں وہ کامیاب رہے ،فزیونے ا ن کے کندھے کی انجری ختم ہونے کی تصدیق کر دی جس کے بعد محمد صالح کا کہناتھاکہ وہ یوروگوئے کیخلاف میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے تاہم ٹیم انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک باقاعدہ طور پر صالح کے فٹ ہونے اور پہلا میچ کھیلنے کا اعلان نہیں کیا گیا ۔

تعارف: newseditor