عالمی کپ فٹبال 32ممالک،،12میدان،،64مقابلے

ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام21واں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ آ ج سے روس میں شروع ہوگا ،32ملکوں کے 12میدانوں میں 64مقابلوں کے فٹبال کی دنیا کے حکمران کا فیصلہ ہوجائے گا ، ایونٹ کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ، روسی شہروں کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا، سینکڑوں فن کار اپنے فن سے افتتاحی تقریب کو یادگار بنائیں گے ،سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،افتتاحی میچ میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا جائے گا ،ایونٹ ایک ماہ جاری رہے گااور فائنل میچ 15جولائی کو کھیلا جائے گا،جرمنی کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاعی کرے گی ۔تفصیلا ت کے مطابق ایونٹ میں شریک 32ٹیموں کو 8گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ،ہرٹیم پول میں 3،3میچز کھیلے گی اور ٹاپ ٹو ٹیمیں پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کریں گی ،گروپ سٹیج پر کل 48میچز کھیلے جائیں گے ۔8پری کوارٹرفائنلز سے ناک آؤٹ راؤنڈ شروع ہوجائے گا اور 8ٹیمیں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی ۔کوارٹرفائنلز کی فاتح ٹیمیں سیمی فائنل کھیلنے کی حق دار ٹھہریں گی اور سیمی فائنل میں جیت پاکر 2ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی اور سیمی فائنل ہارنے والی ٹیمیں تیسری پوزیشن کیلئے میچ کھیلیں گی ۔فائنل میں جیت حاصل کرنے والاملک فٹبال کی دنیا کاحکمران کہلائے گا ۔ایونٹ کے میچز روس کے 11شہروں کے 12فٹبال سٹیڈیمز میں ہونگے ۔میگاایونٹ کے گروپ اے میں میزبان روس، سعودی عرب، مصر اور یوروگوئے شامل ہیں۔ گروپ بی میں پرتگال، سپین، مراکش اور ایران ، گروپ سی میں فرانس، آسٹریلیا، پیرو اور ڈنمارک ، گروپ ڈی میں ارجنٹائن، آئس لینڈ، کروشیا اور نائیجریا ، گروپ ای میں برازیل، سوئٹزرلینڈ، کوسٹاریکا اور سربیا ، گروپ ایف میں دفاعی چیمپئن جرمنی، میکسیکو، سویڈن اور کوریا ، گروپ جی میں بیلجیئم، پاناما، تیونس اور انگلینڈ جبکہ گروپ ایچ میں پولینڈ، سینی گال، کولمبیا اور جاپان شامل ہیں۔ آئس لینڈ اور پاناما کی ٹیمیں پہلی مرتبہ میگا ایونٹ میں شرکت رہی ہیں ، میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیمیں روس پہنچ چکی ہیں اور ٹریننگ میں مصروف ہیں ۔

error: Content is protected !!