فٹبال ورلڈ کپ 2018: سربیا کی جیت

روس(سپورٹس لنک رپورٹ) فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ مقابلے میں سربیا نے کوسٹاریکا کو ایک صفر سے شکست دے دی۔دنیائے فٹبال کا میگا ایونٹ اپنی رنگینیوں کے ساتھ روس میں جاری ہے جہاں چھوٹی بڑی ٹیمیں آپس میں ٹکرا رہی ہیں۔گروپ ای کے میچ میں کوسٹاریکا اور سربیا کی ٹیموں نے گول کرنے کی متعدد کوششیں کی تاہم سربین ٹیم کھیل کے 56 ویں منٹ میں گول کر نے میں کامیاب رہی۔سربیا کے الیگزینڈر کولاراو نے گول کرکے ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی جو کھیل کے اختتام  تک قائم رہی۔

تعارف: newseditor