فٹبال کے مصری کنگ محمد صلاح کا ڈوپلیکٹ سامنے آگیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)فٹبال کے مصری کنگ محمد صلاح سے ہو بہو ملنے والے کھلاڑی کو  ایک نجی ٹی وی چینل نے کراچی کے علاقے لیاری میں ڈھونڈ نکالا۔راتوں رات مقبول ہونے والا سمیع اللہ کراچی کے علاقے لیاری میں صلاح کے نام سے پہچانا جا رہا ہے جو نہ صرف شکل بلکہ اپنے کھیل میں بھی مصری اسٹار سے مماثلت رکھتا ہے۔سمع اللہ نے 25 سالہ محمد صلاح کے نمبر اور نام والی شرٹ حاصل کرنے کیلئے مارکیٹ میں بہت تلاش کی تاہم ان کا یہ خواب پورا نہ ہوسکا۔سمیع اللہ صرف چہرے سے نہیں بلکہ اپنے کھیل سے بھی محمد صلاح دکھائی دیتے ہیں جنہوں نے اپنی ٹیم کو رمضان میں تین ٹورنامنٹ جتوا ئے۔گول مشین کے نام سے مشہور مصر کے محمد صلاح نے فٹبال کے کلچر کو بدل کر رکھ دیا ہے۔محمد صلاح گزشتہ سیزن میں انگلش کلب لیور پول سے وابستہ ہوئے اور 2017-18 انگلش پریمیئر لیگ کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔برطانوی فٹبال کلب لیور پول کے کھلاڑی محمد صلاح نے شاندار پرفارمنس سے ساری دنیا کی توجہ اپنی جانب مرکوز کروالی ہے اور مداحوں کو بھی اپنا گرویدہ بنالیا ہے۔ان کی مسلسل عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ان کو ’’گول مشین ‘‘ کا خطاب دیا گیا ہے۔ وہ اپنی فتح کا جشن میدان میں سجدے کرکے مناتے ہیں۔واضح رہے کہ محمد صلاح کی شاندار پروفارمنس کی بدولت ہی مصر 2018 فیفا ورلڈ کپ میں پہنچا ہے۔یوروگوئے کے خلاف اپنے پہلے میچ میں مصرف کو 0-1 سے شکست ہوئی تھی۔دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن کھیل کے 84 ویں منٹ میں یوروگوئے نے گول کر کے برتری حاصل کی جو آخری وقت تک برقرار رہی۔

تعارف: newseditor