ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے گروپ میچ میں برازیل اور سوئٹزرلینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔روس میں جاری ایونٹ میں آج ہونے والے تیسرے مقابلے میں کھیل کے 20 ویں منٹ میں برازیل کے کوٹینہو نے گول کر کے اپنی ٹیم کو سبقت دلائی لیکن کھیل کے دوسرے ہاف میں سوئٹزرلینڈ نے گول کر کے برازیل کی سبقت کو ختم کر دیا۔دونوں ٹیموں کی جانب سے گول کرنے کی بھرپور کوششیں کی گئیں لیکن کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی اور میچ ایک ایک گول پر ختم ہوا۔آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن جرمنی کو میکسیکو کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔