ڈیرن سیمی کی پاکستانی مداحوں کو عید مبارک

جمیکا (سپورٹس لنک رپورٹ)معروف ویسٹ انڈین کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔ویسٹ انڈین ٹیم کے معروف کھلاڑی اور پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ایک مرتبہ پھر اپنے پاکستانی مداحوں کو متاثر کرنے کیلئے سامنے آگئے۔اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ایک ویڈیو میں ڈیرن سیمی نے تمام پاکستانیوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے یہ ویڈیو پیغام خصوصی طور پر پشتو زبان میں جاری کیا ہے۔

تعارف: newseditor