آل خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ دسمبر کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگا


پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)آل خیبر پختونخواٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ ضلع صوابی میں اگلے ماہ دسمبر کے آخری ہفتے کے دوران منعقد ہوگا۔صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کی نگرانی میں سپورٹٔس ڈائریکٹر یٹ کے تعاون سے علاقہ باجابام خیل میں صوابی سپورٹس کمپلیکس پر منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں صبہ بھر سے مرد خواتین کھلاڑی بھر پور ایکشن میں نظر آئینگے ۔ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر اور ٹورنامنٹ کے ارگنائزنگ سیکرٹری شہزاداسلام یوسفزئی نے پشاور میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ صوبے کی تاریخ میں یہ پہلاموقع ہے کہ پشاور ،ڈی آئی خان،کوہاٹ ، سوات اور ایبٹ آباد کے علاوہ ضلع صوابی میں صوبائی سطح ٹیبل ٹینس کا میگاایونٹ کھیلاجارہاہے،انشاء اللہ اس ایونٹ میں صوبے کے تمام ریجن سے مرد وخواتین کھلاڑی شریک ہونگے اور اپنی صلاحیتوں کا جوہر دکھائینگے ۔انکاکہناتھاکہ اس سے قبل صوابی میںبیچ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ بھی منعقد کیا گیاتاہم اس بار صوبائی آل خیبر پختونخواٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ منعقد کرکے خواتین کھلاڑیوں کو بھی بھر پور موقع فراہم کردیاہے ،جس سے یقیناًصوبے کے دیگر اضلاع کیساتھ ساتھ ضلع صوابی میں خواتین کھیلوں کو فروغ ملے گا۔شہزاد اسلام یوسفزئی کا کہناتھاکہ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد میں سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈی جی جنیدخان کا مکمل سپورٹ اور سرپرستی حاصل ہے جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹٔس آفیسر طارق محمد اور صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کفایت اللہ کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں ،جنکے بدولت ضلع صوابی میںاس ٹورنامنٹ کاانعقاد ممکن ہوا۔

error: Content is protected !!