عالمی کپ فٹبال،،برازیل نے کوسٹا ریکا کو قابو کرلیا

سینٹ پیٹرزبرگ(سپورٹس لنک رپورٹ)فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کے گروپ ای کے میچ میں برازیل نے کوسٹا ریکا کو 2-0 سے شکست دے دی۔روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں کھیلے گئے میچ میں مجموعی طور پر برازیل حاوی رہا تاہم کوسٹا ریکا نے اسے مقررہ 90 منٹ تک گول کرنے سے باز رکھا۔تاہم اختتامی لمحات میں پہلے کوٹنہو اور پھر نیمار کے گولز کی بدولت برازیل نے سبقت حاصل کرلی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔برازیل نے ٹورنامنٹ کو اپنا پہلا میچ سوئٹزر لینڈ کے خلاف کھیلا تھا جو 1-1 سے برابر رہا تھا۔گزشتہ روز ارجنٹینا کو کروشیا کے خلاف میچ میں 3-0 سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے باعث اس کے ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کٹھائی میں پڑگئی ہے۔

تعارف: newseditor