ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ) فیفا ورلڈ کپ کے آج کھیلے جانے والے برازیل اور کوسٹاریکا کے درمیان میچ میں پاکستانی نوجوان احمد رضا نے ٹاس کیا۔ عالمی مقابلوں کے لیے گروپ ای میں شامل برازیل اور کوسٹاریکا کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔15 سالہ نوجوان احمد رضا کا تعلق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے ہے اور وہ پہلے پاکستانی بن گئے ہیں جنہیں عالمی کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
مشروبات بنانے والی نجی کمپنی کے تعاون سے احمد رضا روس پہنچے ہیں جن کے والد شبیر احمد سیالکوٹ میں فٹبال بنانے کا کام کرتے ہیں اور ان کا خاندان یہ کام گزشتہ کئی دہائیوں سے کر رہا ہے۔دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر صارفین پاکستانی نوجوان کا نام ٹاس کے لیے آنے پر احمد رضا کو مبارکباد کے پیغامات دینے کے علاوہ انہیں خوب سراہ رہے ہیں۔