کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی کر کٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ زمبابوے کا دورہ آسان نہیں ہے، انگلینڈ کے خلاف سیریز کی میں جیت اور ہار کو بھلا کر تمام توجہ آنے والی سیریز پر مرکوز ہے، ملک کےلیے بہتر سے بہتر کارکردگی پیش کرنا چاہتا ہوں ، وہ جمعے کو اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس)کے تحت دوسرے راشد صدیقی میموریل ایوارڈ کی تقریب میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے جس میں انہیں کر کٹ میں شان دار کار کردگی پر سجاس کی جانب سے گولد میڈل بھی دیا گیا، تقریب کی صدارت صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کی، سرفراز احمد نے کہا کہزمبابوے کا دورہ قریب ہے امید ہے سہ ملکی سیریز کے دوران اچھا کھیل پیش کریں گےٹی ٹوئنٹی کے دوران کوئی بھی ٹیم کمزور نہیں ہو تی، سینئرز کو آرام کا موقع دیتے ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کو آزما کر انہیں مستقبل کے حوالے سے تیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں،زمبابوے کا دورہ آسان نہیں ہماری ٹیم ابھی بن رہی ہے کوشش کوشش ہوگی کہ سیریز اچھی کھیلیں انگلینڈ سیریز پر بہت بات ہوگئی اگلی سیریز پر فوکس ہے ٹی ٹوئنٹی میں کوئی بھی ٹیم بری نہیں ہوتی جہاں ضرورت ہوتی ہے کہ کسی نئے کھلاڑی کو موقع ملنا چاہئے اسے چانس دیتے ہیں کرکٹ بہت تیزہوتی جا رہی ہے پی آئی اے انتظامیہ سے کچھ ایشوز ہیں وہ مجھے علم نہیں کھلاڑی حاضری لگانے کے پابند نہیں ہونے چاہیں، انہوں نے پی آئی اے کی انتظامیہ سے اپیل کی کہ کھلاڑیوں کے ساتھ معاملات کو حل کیا جائے، کھلاڑیوں کو حاضری سے استشنی قرار دیا جائے،زمبابوے کا دورہ قریب ہے امید ہے سہ ملکی سیریز کے دوران اچھا کھیل پیش کریں گے، آ سٹریلیا سے بھی مقابلہ ہوگا جو سخت حریف ہے،ہمارے پاس اچھے فاسٹ بولرز ہیں ،ٹی ٹوئنٹی کے دوران کوئی بھی ٹیم کمزور نہیں ہو تی، سینئرز کو آرام کا موقع دیتے ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کو آزما کر انہیں مستقبل کے حوالے سے تیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ ون ڈے میں انگلینڈ کی جانب سےسب سے زیادہ رنز بنائے اس سے لگتا ہے کہ آنےوالے وقتوں میں 5سو رنز بنیں گے بورڈ کی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کی اپنی پالیسی ہے،دورہ زمبابوے کی تیاری ہے زمباوے اپنی ہوم کنڈیشن میں اچھی ٹیم ہےکوئی بھی ٹیم ٹی ٹونٹی میں اچھا پرفارم کرسکتی ہے،عامر26 سال کے ہیں وہ ٹیسٹ کرکٹ کیوں چھوڑے گاآسٹریلیا کی ٹیم کمزور نہیں احمد شہزاد کے حوالے سے علم نہیں میڈیا سے ہی پتہ چلا ہے،قبل ازیںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے کھلاڑیوں کو ایوارڈ دینے سے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، پاکستان میں کسی بھی کھیل میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا کہ میں صوبے میں کھیل کے شعبے سے متوازی ایسوسی ایشنوں کا خاتمہ چاہتا ہوں جس کے لئے کوشش شروع کردی ہے،اختلافات سے کھلاڑیوں کو بہت زیادہ نقصان کا سامنا ہے جو کسیقیمت پر براداشتنہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سندھ میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں مگر کوشش کروں گا کہ ایسا سسٹم بناکر جائوں کہ ان کھلاڑیوں کو قومی اور انٹر نیشنل سطح پر بھی ملک کی نمائندگی کا موقع مل سکے،س موقع پر پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹرز صلاح الدین صلو، اقبال قاسم، پرفیسر اعجاز فاروقی، زبیر حبیب، مشہودرضوی، احمد علی راجپوت،اصغر عظیم، شفیق کاظمی، طارق اسلم،سجاس کے ممبران نے بھی خطاب کیا، تقریب میں قومی تیز ترین ایتھلیٹ معید بلوچ، انٹرنیشنل فٹبالرشاکر لاشاری،ایشین گولڈ میڈلسٹ ویٹ لفٹر رابعہ شہزادر۔جونیئر انڈرچ13 ولڈ نمبر اسکواش کھلاڑی حذیفہ ابراہیم جیو جسٹو کے عالمی نمبر دو کھلاڑی محمد عمار کو راشد صدیقی میموریل ٹیلنٹ ایوارڈ دیا گیا،جبکہ سجاس کے ممبران شاہد ساٹی۔جاوید اقبال۔شاہد انصاری۔اور ارشد وہاب کو خصوصی شیلڈ ڈی گئی