چیف آف دی نیول سٹاف گالف کپ آج شروع ہوگا،،مکمل تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ): خواتین و حضرات السلام علیکم
میں کموڈور شیخ عمران ناصر کمانڈر نارتھ پیٹرن پاکستان نیوی گالف نارتھ کی طرف سے چیف آف دی نیول اسٹاف گالف کپ 2018کی پریس کانفرنس میںخوش آمدید کہتا ہوں۔ یہ ٹورنامنٹ انشاءاللہ27سے 29اپریل 2018کو انتہائی دلکش مارگلہ گرینز گالف کلب کے کورس پرکھیلا جائے گا۔
اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میں چاہوں گا کہ آپ حضرات کے سامنے اس چمپیئن شپ کی مختصر تاریخ پیش کروں ۔یہ ایونٹ2007 میں شروع کیا گیا۔ پاکستان نیوی نے ہمیشہ قومی سطح پر کھیلوں کے فروغ کی کوشش کی ہے۔ اسی طرح پاکستان نیوی کی کوشش ہوتی ہے کہ نہ صرف نیوی کے اند ر بلکہ پورے پاکستان سے کھلاڑیوںکو مختلف سپورٹس ایونٹس میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرے ۔ ےہ سا لا نہ چیمپیئن شپ جو کہ پاکستان گالف فیڈریشن سے منظور شدہ ہے۔ پاکستان کے ہونہارگالفرز کو گالف میں اپنی صلاحیت کے اظہارکا موقع فراہم کرنے کے لئے منعقد کی جاتی ہے۔یہ اس کڑی کی بارہویں چیمپئن شپ اور اس گالف کورس پر کھیلی جانے والی ساتویں چمپیئن شپ ہو گی۔ میں یہاں یہ بتاتا چلوں کہ کچھ سال پہلے یہ مارگلہ کی پہاڑیاں جو کہ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ تو تھیں ہی مگر انتہائی ویران تھیں۔ اس کلب سٹاف کی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی وجہ سے دارالحکومت کے ایک بہترین اثاثے میں تبدیل ہو چکا ہے۔
میں حصہ لینے والے تمام گالفرز کو ان کی بھرپور شرکت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ پچھلے سال 300 سے زائد گالفرز نے اس چیمپیئن شپ میں حصہ لیا تھا اوراس سال ہم امیدکرتے ہیںکہ اس سے بھی زیادہ گالفرزحصہ لیں گے۔اس مقابلے کو صحت افزاءبنانے کے لئے اس بار ےہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس چیمپیئن شپ میںحصہ لینے کے لئے 12ہینڈی کیپ تک کے گالفرزکو مدعو کیا جائے گا۔ اس چیمپیئن شپ کی کچھ نمایاں خصوصیات یہ ہےں:۔
٭ مرکزی کیٹیگری میں مقابلہ54 ہولز پرامیچور کے درمیان ہو گا۔جو مورخہ 27سے 29 اپریل روزانہ 18ہولزکھیلے جائیں گے۔ 12ہینڈی کیپ اور اس سے نیچے والے گالفرز اس میچ میں حصہ لے سکیں گے۔
٭ سینئر کیٹیگری کا میچ36 ہولز پرکھیلا جائے گا۔ جوکہ 27اور28 اپریل کو 18,18ہولز کھیلیں گے۔ اس میں 55سال سے زائدعمر کے گالفرزہیں جن کا ہینڈی کیپ 18 اور اس سے نیچے ہو گا۔ وہ اس میںحصہ لے سکیں گے۔
٭ جونیئر کیٹیگری کا میچجو کہ 18ہولز پر مشتمل ہے مورخہ 28اپریل کو کھیلا جائے گا۔16 سال سے کم عمرجن کا ہینڈی کیپ 24اور اس سے نیچے ہو گا اس میں حصہ لے سکیں گے۔
٭ خواتین کا میچ بھی جو کہ 18ہولز پر مشتمل ہے مورخہ 29اپریل کو کھیلا جائے گا۔ 30 سے نیچے ہینڈی کیپ والی گالفرخواتین اس میں حصہ لینے کی اہل ہوں گی۔
میں اس موقع پر اپنے تمام اسپانسرز کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہمارے ساتھ قومی سطح پر ایک بہترین گالف ایونٹ منعقد کرانے میں ساتھ دے رہے ہیں۔
آخر میں، میں میڈیا کے تمام خواتین و حضرات جو کہ یہاں تشریف فرما ہیں ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میڈیا نے ہمیشہ اس چمپیئن شپ کو بھرپور کوریج دی ہے۔ اور ہم اس سال بھی میڈیا سے یہی توقعات رکھتے ہیں۔ اس ایونٹ کو کور کرنے سے نہ صرف گالف کے کھیل کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان کا مثبت پہلو بھی بین الاقوامی سطح پر سامنے آئے گا۔ آپ تمام حضرات کا شکریہ اور اب اگر کوئی سوالات پوچھنا چاہتے ہیں تو مجھے ا ن کا جوا ب دینے میں خوشی محسوس ہو گی۔

error: Content is protected !!