صالح سعودی عرب کیخلاف آخری گروپ میچ کھیلیں گے

قاہرہ(سپورٹس لنک رپورٹ)مصرفٹ بال فیڈریشن نے اسٹار فٹ بالر محمد صالح کی آخری گروپ میچ سے قبل وطن واپسی کی خبروں کی تردید کردی۔ ای ایف اے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسٹار فٹ بالر مکمل فٹ ہیں اور پیر کو ہونے والے گروپ کے آخری میچ میں سعودی عرب کے خلاف شریک ہوں گے ۔ خبروں کے مطابق دونوں افتتاحی میچز میں شکست کے بعد محمد صالح دبائو کا شکار ہیں اور وہ جلدوطن واپس لوٹ آئیں گے ۔
error: Content is protected !!