برمنگھم کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

برمنگھم،مالورکا،ہالے (سپورٹس لنک رپورٹ)برمنگھم کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی تاہم دو سیڈڈ پلیئرز ایلینا سویٹولینا اور جولیا جارجز کو شکست سے دوچار ہونا پڑا جبکہ مالورکا اوپن سے ٹاپ سیڈ پلیئر کیرولین گارشیا کا اخراج ہوگیا جو کوارٹر فائنل سے آگے نہ بڑھ سکیں۔برطانیہ میں جاری برمنگھم کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کے لاسٹ ایٹ راؤنڈ میں رومانیہ کی میہائیلا بوزرنیسکو نے نمبر دو سیڈ یوکرائن کی ایلینا سویٹولینا کو چھ،تین اور چھ،دو سے مات دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ نمبر چار سیڈ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے نمبر پانچ سیڈ جرمنی کی جولیا جارجز کو چھ،ایک اور چھ،چار،جمہوریہ چیک کی باربورا نے یوکرائن کی لیزیا سورینکو کو سات،چھ اور تین،صفر جبکہ سلواکیہ کی میگڈلینا ریبریکووا نے سلووینیا کی ڈلیلا جاکوپووچ کو چھ،دو اور چھ،چار سے ہرا کر لاسٹ فور کیلئے کوالیفائی کرلیا۔سپین میں جاری مالورکا اوپن کے لاسٹ راؤنڈ میں امریکہ کی صوفیہ کینن نے زبردست اپ سیٹ کرتے ہوئے ٹاپ سیڈ فرنچ پلیئر کیرولین گارشیا کو چھ،تین کے یکساں سکور سے چلتا کیا،آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر ،لٹویا کی اناستاسیا اور جرمنی کی ٹاٹیانا ماریا نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ جرمنی میں جاری گیری ویبر اوپن میں ٹاپ سیڈ سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر نے آسٹریلیا کے میتھیو ایبڈن کو سات،چھ اور سات،پانچ سے ہرا کر لاسٹ فور کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

تعارف: newseditor