ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)فیفا ورلڈ کپ میں بلجیم اور میکسیکو نے فتوحات کی بدولت اگلے مرحلے میں رسائی کیلئے کوششیں جاری رکھیں لیکن دفاعی چیمپئن جرمنی کو لائف لائن مل گئی جب اس نے سویڈن کو سخت مقابلے کے بعد دو،ایک سے ہرا کر اگلے مرحلے میں جانے کے امکانات پیدا کر لئے،ریوز اور انجری ٹائم میں ٹونی کروس نے گول کر کے اپنی ٹیم کو قبل از وقت اخراج کے خطرے سے بچا لیا،بلجیم نے تیونس کو پانچ،دو سے زیرکرلیا،رومیلو لوکاکو اور کپتان ایڈن ہیزرڈ نے دو،دو مرتبہ گیند کو جال میں پھینکا،میکسیکو نے کوریا ری پبلک کو دو،ایک سے مات دی،کارلوس ویلا اور جیویئر ہرنانڈیز کے گولزفتح کی ضمانت ثابت ہوئے۔ سوچی کے فشٹ اسٹیڈیم میں گروپ ایف میچ کے 32 ویں منٹ میں سویڈن کے ٹوائی وونن نے پہلا گول کردیا جسے جرمنی کے ریوز نے 48 ویں منٹ میں برابر کردیا اور جرمنی کے مقابلوں سے آؤٹ ہونے کے امکانات انجری ٹائم کے پانچویں منٹ میں ختم ہوئے جب ٹونی کروس کے گول نے دو،ایک سے فتح کو یقینی بنا دیا۔