انگلینڈ کے بعد ارجنٹائن کا خفیہ گیم پلان بھی آشکار ہو گیا

ماسکو (سپورٹس لنک رپورٹ)فیفا ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے بعد مشکلات میں گھری ہوئی ارجنٹائن کی ٹیم کا بھی خفیہ گیم پلان آشکار ہوگیا۔گروپ میں کامیابی کے بعد اگلے مرحلے میں رسائی کیلئے جدوجہد کرنے والی سائیڈ ارجنٹائن کی ٹیم کے کوچ جارج سمپاؤلی آئندہ حریف نائیجیریا کے خلاف حکمت عملی طے کرتے ہوئے گزشتہ روز ٹریننگ سیشن کے دوران ایک کاپی پر مختلف گراف بناتے رہے جسے وہاں موجود ایک کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔ واضح رہے کہ ارجنٹائن کو نائیجیریا کیخلاف بڑے مارجن کی فتح ہی مقابلوں میں برقرار رکھ سکتی ہے ورنہ دوسری صورت میں انہیں قبل از وقت گھر واپسی کا کڑوا گھونٹ پینا پڑے گا۔ واضح رہے کہ حالیہ عرصے کے دوران انگلینڈ کے اسسٹنٹ کوچ اسٹیو ہالینڈ کے ہاتھوں ٹیم کی حکمت عملی کا تیار کردہ گراف بھی عیاں ہوچکا ہے۔

تعارف: newseditor