روسٹوف آن ڈان(سپورٹس لنک رپورٹ)روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں پنالٹی ککس کی تعداد نے برازیل میں منعقدہ عالمی کپ دو ہزار چودہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔گروپ ایف کے میچ میں کوریا ری پبلک کیخلاف میکسیکو کو پنالٹی کک ایوارڈ کی گئی تو یہ رواں ایونٹ کی 14 ویں اسپاٹ کک تھی۔ شوٹ آؤٹ مرحلے کو علیحدہ کردیا جائے تو برازیل میں ہونے والے عالمی کپ دو ہزار چودہ میں مجموعی طور پر 13 پنالٹی ککس ایوارڈ کی گئی تھیں۔میکسیکن کھلاڑی کارلوس ویلا نے پنالٹی کک پر گول اسکور کر کے عالمی کپ مقابلوں میں اسکورنگ کا کھاتہ کھولا جو ان کا دس اکتوبر دو ہزار سترہ کے بعد تمام مقابلوں میں بھی میکسیکو کی جانب سے اولین گول تھا۔کورین کپتان کی سنگیونگ سویڈن کیخلاف میچ کے بعد ایک اور پنالٹی پر مایوس نظر آئے۔