ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے ری ٹینشن کا عمل مکمل ہوگیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے ری ٹینشن ونڈو بند ہوگئی۔ 4نومبر سے شروع ہونے والی ٹرانسفر / ری ٹینشن ونڈو یکم دسمبر کو بند ہوئی۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل 6 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کی چھ ٹیموں میں شامل قومی کرکٹ ٹیم کےموجودہ اسکواڈ میں شامل تقریباََ تمام کھلاڑیوں کو ری ٹین کرلیا گیا ہے۔قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم، افتخار احمد، عماد وسیم اورمحمد عامر کو کراچی کنگز نے ری ٹین کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سمیت نوجوان فاسٹ باؤلر محمد حسنین اور نسیم شاہ کو آئندہ ایڈیشن کے لیے ری ٹین کرلیا ہے۔شاداب خان، آصف علی اور موسیٰ خان آئندہ ایڈیشن میں بھی اسلام آباد یونائیٹڈکی نمائندگی کریں گے جبکہ لاہور قلندرز نے فخرزمان اورشاہین شاہ آفریدی کے علاوہ محمد حفیظ کو اسکواڈ میں ری ٹین کرلیا ہے۔ملتان سلطانز نے شاہد آفریدی کو ری ٹین کرنے کے ساتھ ساتھ محمد عرفان اور شان مسعود کو بھی ری ٹین کرلیا ہے۔پشاور زلمی نے وہاب ریاض ، حسن علی اورامام الحق کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے اپنے اسکواڈ میں ری ٹین کرلیا ہے۔

ری ٹیشن کے عمل میں جن نمایاں کھلاڑیوں کو ریلیز کیا گیا ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں:
ایلکس ہیلز، شعیب ملک، محمد سمیع، این بیل، صاحبزادہ فرحان، محمد رضوان، کولن انگرام، یاسر شاہ، ڈین کرسٹن، سہیل تنویر، ٹائمل ملز اور ریلے روسو شامل ہیں۔
مکمل فہرست:
اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان(پلاٹینم)، فہیم اشرف(ڈائمنڈ، برانڈ ایمبیسڈر)، آصف علی (ڈائمنڈ)، لوک رونکی(گولڈ، مینٹور)،حسین طلعت(گولڈ)، عماد بٹ(سلور)، رضوان حسین (سلور) اور موسیٰ خان(سلور) کو ری ٹین کرلیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد سمیع، رمان رئیس، وقاص مقصود، ظفر گوہر، صاحبزادہ فرحان، ناصر نواز، این بیل، سمت پٹیل، فلپ سالٹ، کیمرون ڈیلپورٹ، وائن پارنیل، ایلکس ہیلز، چیڈوک والٹن اور ظاہر خان کو ریلیز کردیا ہے۔

ملتان سلطانز نے محمد عرفان (پلاٹینم)، شاہد آفریدی (ڈائمنڈ، پلیئر مینٹور)، جیمز وینس(گولڈ، برانڈ ایمبیسڈر)، جنید خان (گولڈ)، شان مسعود(سلور)، علی شفیق(سلور) اور محمد الیاس (ایمرجنگ) کو ری ٹین کرلیا ہے۔

ملتان سلطانز نے شعیب ملک، نعمان علی، محمد عباس، محمد عرفان خان، عمر صدیق، محمد جنید، شکیل انصر، حماد اعظم، لورے ایونز، ڈین کرسٹن، ٹام مورس، آندرے رسل(دستیاب نہیں)، کرس گرین، جانسن چارلس، نکولس پوران، جوئے ڈینلے، قیس احمداور اسٹیو اسمتھ (دستیاب نہیں)کو ریلیز کردیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد(پلاٹینم) ، محمد نواز(پلاٹینم)، شین واٹسن(ڈائمنڈ، پلیئر مینٹور)، احمد شہزاد (ڈائمنڈ)، عمر اکمل (گولڈ، برانڈ ایمبیسڈر)، محمد حسنین(گولڈ)، نسیم شاہ (سلور)اور احسان علی (سلور)کو ری ٹین کرلیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سہیل تنویر، انور علی، سعود شکیل، محمد اصغر، دانش عزیز، غلام مدثر، محمد اعظم خان، جلات خان، محمد عرفان جونیئر، ڈیون براوو، فواد احمد، ریلے روسو، ڈیون اسمتھ، ہیری گرنی اور میکس ویلر کو ریلیز کردیا ہے۔

کراچی کنگز نے بابراعظم (پلاٹینم)، محمد عامر (پلاٹینم)، عماد وسیم (ڈائمنڈ، برانڈ ایمبیسڈر)، افتخار احمد (ڈائمنڈ)، عامر یامین (گولڈ)، اسامہ میر (سلور) اورعمر خان (ایمرجنگ) کو ری ٹین کرلیا ہے۔

کراچی کنگز نے عثمان شنواری، محمد رضوان، اویس ضیاء، سہیل خان، علی عمران، ابرار احمد، جاہد علی، کولن منرو، کولن انگرام، سکندر رضا، روی بوپارہ، ایرون سمرز، بین ڈنک اور لیام لیونگ اسٹون کو ریلیز کردیا۔

لاہور قلندرز نے فخر زمان (پلاٹینم)، محمد حفیظ (پلاٹینم)، ڈیوڈ ویزے(ڈائمنڈ)، شاہین شاہ آفریدی (ڈائمنڈ،برانڈ ایمبیسڈر)، عثمان شنواری (ڈائمنڈ، کراچی کنگز سے ٹرانسفر لی)، سہیل اختر (گولڈ)، حارث رؤف (گولڈ) اور سلمان بٹ (سلور)کو ری ٹین کرلیا ہے۔

لاہور قلندرز نے یاسر شاہ، راحت علی، آغا سلمان، حسان خان، حارث سہیل، محمد عمران، عمیر مسعود، گوہر علی، اعزاز چیمہ، سعد علی، اے بی ڈویلئیرز (دستیاب نہیں)، کارلوس بریتھ ویٹ، کورے اینڈرسن(دستیاب نہیں)، سندیپ لامیچانے، آنٹن ڈیووچ، برینڈن ٹیلر، ہاردس ویلجوئن، گونارتھنے، رکی ویسلزاور ریان ٹین(دستیاب نہیں) کو ریلیز کردیا ہے۔

پشاور زلمی نے وہاب ریاض (پلاٹینم)، حسن علی (پلاٹینم)، کیرون پولارڈ (پلاٹینم)، کامران اکمل (ڈائمنڈ، برانڈ ایمبیسڈر)، ڈیرن سیمی (گولڈ، پلیئر مینٹور)، امام الحق (گولڈ) اور عمر امین (سلور) کو ری ٹین کرلیا ہے۔

پشاور زلمی نے مصباح الحق (دستیاب نہیں)، صہیب مقصود، جمال انور، عمید آصف، خالد عثمان، ثمین گل، نبی گل، ابتسام شیخ، سمیع اللہ، کیرون پولارڈ، لیام ڈاسن، لینڈل سمنز، وائن میڈسن، ٹائمل ملز، آندرے فلیچر، ڈیوڈ ملان، کرس جارڈن اور وقار سلام خیل کو ریلیز کردیا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے بارے میں:

• ہر اسکواڈ میں کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 18 کھلاڑی شامل ہوں گے۔ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی ترتیب کچھ یوں ہیں: تین پلاٹینم، تین ڈائمنڈ، تین گولڈ، پانچ سلور، دو ایمرجنگ اور دو سپلمنٹری(اختیاری)۔
• ہر فرنچائز کو پہلی 9 باریوں میں 3 غیرملکی کھلاڑیوں کو پک کرنا ہوگا۔
• 16 رکنی اسکواڈ میں 11 مقامی اور 5 غیرملکی کھلاڑیوں کی شمولیت لازمی ہوگی تاہم 18 رکنی اسکواڈ میں کھلاڑیوں کی ترتیب 2 آرڈر میں کی جاسکتی ہے۔اسکواڈ میں یا تو 12 مقامی اور 6 غیرملکی کھلاڑی ہوں گے یا پھر 13 مقامی اور 5 غیرملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔
• پلیئنگ الیون میں کم از کم 3 اور زیادہ سے زیادہ 4غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت لازمی ہوگی۔
• ہر فرنچائز گذشتہ اسکواڈ میں شامل 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتی ہے جس کے لیے ری ٹینشن ونڈو یکم دسمبر کو بند ہوگی۔
• ہر فرنچائز ایک کھلاڑی کوایمبسڈر ز اور ایک کو مینٹورز مقرر کرسکتی ہے، ری ٹینشن کے موقع پر ان کی کٹیگری میں ایک درجے تنزلی کی جاسکتی ہے۔
• ڈرافٹ دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا جس میں ہر فرنچائز کو پہلی 9 باریوں میں 3 غیرملکی کھلاڑیوں کو پک کرنا ہوگا۔
• نظرثانی شدہ سیلری کیپس:
• پلاٹینم: 23 ملین – 34 ملین پاکستانی روپے( 147 ہزار تا218 ہزارامریکی ر ڈالر)
• ڈائمنڈ: 11.5ملین – 16 ملین پاکستانی روپے( 73 ہزار تا103 ہزارامریکی ر ڈالر)
• گولڈ: 6.9ملین – 8.9ملین پاکستانی روپے( 44ہزار تا58 ہزارامریکی ر ڈالر)
• سلور: 2.4 ملین – 5.4ملین پاکستانی روپے( 15 ہزار تا35 ہزارامریکی ر ڈالر)
• ایمرجنگ: 1ملین – 1.5ملین پاکستان روپے( 6.5ہزار تا9.5 ہزارامریکی ر ڈالر)
• اختیاری سپلمنٹری راؤنڈ کا بجٹ کیپ 19 ملین روپے (120ہزار امریکی ڈالر) مختص کیا گیا ہے۔ہر ٹیم کو اس راؤنڈ میں 2 کھلاڑیوں کے انتخاب کا اختیار ہوگا

error: Content is protected !!