پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) نگراں صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان محمدراشد خان نے کہا کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کھیل کھود کے مواقع اور انٹر نیشنل معیار کاسامان مہیاکرناان کی اولین ترجیح ہے ،ایک صحت مندمعاشرے کے فروغ میں کھیل کھودکی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاوردورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان ، ڈائریکٹریوتھ اسفندیار خٹک ، ڈپٹی ڈائریکٹرعزیز اﷲ خان ، ایڈمن آفیسر جعفر شاہ ، اے ڈی سپورٹس نعمت اﷲ مروت سمیت دیگرافسران موجود تھیں ۔نگراں وزیر کھیل کو سٹیڈیم کے مختلف حصوں ، فٹبال ، ہاکی ، کرکٹ اکیڈمی ، جمنازیم ، سوئمنگ پول ، بیڈمنٹن ہال، جمناسٹک ، سکواش کورٹس ، میل وفمیل جیم ، ٹینس کورٹ، سپورٹس ہاسٹل،میڈیا سنٹر اور جوان مرکز کا دورہ کرایا گیا اور وہاں پر کھلاڑیوں کیلئے موجود سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس پر صوبائی وزیر کھیل نے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے امید ظاہر کی اس میں مزید بہتری آئیگی ۔ اس موقع پر ڈائرجنرل سپورٹس جنید خان نے سپورٹس اوریوتھ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پانچ سال قبل صوبے میں کھیلوں کے میدانوں کی ابتر صورتحال تھی حکومت نے ہر تحصیل سطح پر گراؤنڈ کا جو اعلان کیا اس پر عمل کیا گیا اور 100 سے زائد گراؤنڈ مکمل کئے جن میں ان کی تزہین وآرائش، سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر جن میں صوابی ، پشاور، چارسدہ ، مردان اور دیگر شامل ہیں
گزشتہ تین سالوں میں انڈر23گیمز کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا جس میں امسال 2018 میں 11ہزار کھلاڑیوں نے شرکت کی اور ان کھلاڑیوں میں کٹس ، شوز اور دیگر کھیلوں کا سامان تقسیم کیا گیا جبکہ پوزیشن ہولڈرز کھلاڑیوں کیلئے تعلیمی سکالر شپ کا بھی اعلان کیا اور ان مرد و خواتین کھلاڑیوں کو سکالر شپ دی جارہی ہے جن میں میٹرک سے ماسٹر لیول تک کے کھلاڑی ہیں ان کے علاوہ صوبہ میں انٹرنیشنل معیار کے کرکٹ گراؤنڈ ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کی تزہین و آرائش کیساتھ کھلاڑیوں کیلئے ہاسٹل تعمیر کیا جائے گا جبکہ صوبہ میں کھیلوں کیلئے مزید نئے کھیلوں کے گراؤنڈ اور سہولیات کی منظوری ہو چکی ہے ، اس موقع پر ڈائریکٹریوتھ اسفندیارخٹک نے کہا کہ ہ یوتھ کیلئے پہلی بار ملک میں یوتھ پالیسی کا اعلان کیا گیا جبکہ ساتھ ہی نوجوانوں کیلئے مختلف پراجیکٹس کا آغاز بھی کیا جن میں ان کی مالی مدد بھی کی گئی ، نگراں صوبائی وزیر کھیل، ثقافت و سیاحت نے محکمہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی اس میں مزید بہترین آئیگی تاکہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلنے کے مواقع فراہم ہو۔