اب کبھی گالف کے پورے شیڈول میں حصہ نہیں لوں گاٹائیگرووڈز

معروف امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز کا کہنا ہے کہ میں اب کبھی گالف کے پورے شیڈول میں حصہ نہیں لوں گا۔گالفر ٹائیگر ووڈز نے برٹش اوپن گالف میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں صرف بڑے ایونٹس میں شرکت کروں گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس وقت صرف برٹش اوپن میں شرکت کا علم ہے، برٹش اوپن دل کے بہت قریب ہے، سینٹ اینڈریوز میں دوبار جیت چکا ہوں۔خیال رہے کہ کار کریش کے بعد ٹائیگر ووڈز ریکوری کے عمل سے گزر رہے ہیں

 

انہوں نے حادثے کے بعد اگسٹاماسٹرز میں حصہ لیا اور47 ویں نمبر پر رہے واضح رہے کہ 2021 میں ٹائیگر ووڈز کی کار کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ٹائیگر ووڈز کی دونوں ٹانگوں میں شدید چوٹیں آئی تھیں، ان کی دائیں ٹانگ کا نچلا حصہ چکنا چور ہوگیا تھا۔ٹائیگر ووڈز اس سے قبل 2009 میں بھی ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے تھے جبکہ 2017 میں انہیں پولیس نے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے شبے میں حراست میں بھی لیا تھا۔

error: Content is protected !!