سوچی (سپورٹس لنک رپورٹ)فٹبال ورلڈکپ میں جرمنی کے ہاتھوں 2-1کی شکست کے بعد سویڈن نے جرمن کھلاڑیوں پر بدکلامی اور بدتمیزی کا الزام لگادیا۔سویڈن کے منیجر جینی اینڈرسن کا کہناہے کہ میچ کے آخری لمحات میں ٹونی کروس کے فری کک پر گول کرنے کے بعد جرمن کھلاڑیوں نے سویڈن کے کھلاڑیوں کیساتھ تضحیک آمیز رویہ اپنایا اور ان کیساتھ بدکلامی کی ۔میچ ختم ہونے پر سویڈن کے منیجر اور کھلاڑیوں نے باقاعدہ احتجاج کیا ،اس موقع پر دونوں ٹیموں کے منیجر ز کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی تاہم ورلڈکپ انتظامیہ نے معاملہ رفع دفع کرادیا۔