فرانس اور ڈنمارک کا میچ بغیر کسی گول کے برابر

ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ) فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ سی کا فرانس بمقابلہ ڈنمارک کو میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا جس کے بعد فرانس نے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔فرانس نے مجموعی طور پر میچ میں اپنا غلبہ برقرار رکھا تاہم ڈنمارک نے بھی اپنے دفاع کے ذریعے فرانس کو گول کرنے سے باز رکھا۔دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر متعدد حملے کیے تاہم دونوں گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں۔اس ورلڈ کپ میں ڈی کے اندر اپیل کیے جانے کے قانون کو متعارف کروانے کی وجہ سے اب تک 20 پنالٹیان دی جاچکی ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔آج ہونے والے دوسرے میچ میں پیرو نے آسٹریلیا کو 2-0 سے شکست دے دی۔پیرو کی جانب کریلو اور گریرو نے گولز اسکور کیے۔ ٹورنامنٹ میں پیرو کی یہ پہلی فتح تھی جبکہ آسٹریلیا بغیر کسی فتح کے گھر واپس لوٹے گا۔پیرو کی بھی ٹورنامنٹ میں یہ پہلی فتح تھی۔ اس گروپ سے فرانس اور ڈنمارک پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

تعارف: newseditor