پاکستان اور زمبابوے کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج شروع ہوگا


ہرارے(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج جمعے سے ہرارے میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے میچ سے قبل 13 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔لیگ اسپنر زاہد محمود اور سعود شکیل 13 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں۔

سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے دونوں ٹیموں نے میچ کی بھرپور تیاری کی، پاکستان ٹیم دوسرا ٹیسٹ جیت کر 0-1 سے سیریز اپنے نام کرنا چاہتی ہے، تو دوسری جانب زمبابوے ٹیم بھی پر امید ہے کہ وہ بہتر کارکردگی دکھائے گی۔

پاکستان نے میچ سے قبل جن 13 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا اس میں لیگ اسپنر زاہد محمود اور سعود شکیل کا نام شامل نہیں۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 12 بجے شروع ہوگا۔

error: Content is protected !!