اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت میں شیڈول جونیئر اسکوا ش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویزے جاری کردئیے ہیں۔کھلاڑیوں کو ویزے نہ ملنے پر پاکستان اسکواش فیڈریشن کی جانب سے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا تاہم ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت کو ویزہ جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔بھارتی ہائی کمیشن نے ڈبلیو ایس ایف کی اس ہدایت کے بعد پاکستان ٹیم کو ویزے جاری کردیئے۔ایونٹ 18 جولائی سے بھارت کے شہر چنئی میں شروع ہوگا جس میں 9 رکنی پاکستانی ٹیم شریک ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کی جونیئر اسکواش ٹیم اور اُن کے آفیشلز کو ویزے جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے پاسپورٹ واپس کر دیئے تھے۔