لارڈز ٹیسٹ: پاکستان کھلاڑیوں کو سمارٹ واچ پہننا مہنگا پڑ گیا

لندن: (سپورٹس لنک رپورٹ) لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز ہی پاکستان ٹیم تنازع کا شکار ہو گئی، کھلاڑیوں کے سمارٹ واچ پہننے پر آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے وضاحت طلب کر لی۔پاکستان ٹیم لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز ہی تنازع کا شکار، قومی کرکٹرز کے سمارٹ واچ پہننے پر آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ ان ایکشن، آئی سی سی قوانین کے مطابق میچز کے دوران سمارٹ واچ پہننا جرم ہے۔اینٹی کرپشن آفیسر نے پاکستان ٹیم انتظامیہ سے وضاحت مانگ لی۔ لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز شاداب خان اور اسد شفیق نے فیلڈنگ کے دوران سمارٹ واچ پہن رکھی تھی تاہم دونوں کھلاڑیوں پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ 2010ء کے لارڈز ٹیسٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں سلمان بٹ، محمد عامر اور محمد آصف پر میچ فکسنگ کے باعث پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

error: Content is protected !!