انڈر16ویمنز فٹبال چیمپئن شپ ،سیمی فائنل لائن اپ مکمل

لاہور(سپورٹس لنکرپورٹ)شلائلہ بلوچ قومی انڈر 16 ویمنزچیمپئن شپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں اسلام آباد نے کراچی یونائیٹڈ کو3-0اورکراچی ککرز نے گلگت بلتستان کو 5-0سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ سٹی سکول گلبرگ گراؤنڈ پر کھیلے جانیوالے ایونٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں اسلام آباد نے جارحانہ آغاز کیا، پہلے منٹ میں ہی ایمانیہ نے گول داغ دیا، صرف 6منٹ بعد علینا نے بال کو جال میں پھینک کربرتری دوگنا کردی، کھیل کے 51ویں منٹ میں علینا نے ایک اور گول کرکے سکور 3-0کردیا جو میچ کا فائنل سکور ثابت ہوا۔چوتھے کوارٹر فائنل میں کراچی ککرز نے گلگت بلتستان کوشروع سے ہی دباؤ میں رکھا تاہم پہلا گول 22ویں منٹ میں ہوا جب انمول نے گیند کو جال میں پھینکا،دوسرے ہاف کے دوران اریبہ نے 38ویں ،الیزا نے 49ویں،شانزے نے 58ویں اور اریبہ نے آخری لمحات میں اپنا دوسرا اور ٹیم کا پانچواں گول کیا۔ سیمی فائنل میں ماڈل ٹاؤن اکیڈمی کا مقابلہ دیا کلب سے ہوگا جبکہ اسلام آباد کو کراچی ککرز کا چیلنج درپیش ہوگا۔

تعارف: newseditor