رومیلولوکاکو رونالڈو اور میسی سے آگے

ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)بیلجیئم کے فارورڈ رومیلولوکاکو کا گول ریکارڈ کرسٹیانو رونالڈواور لائنل میسی سے بہتر ہے ۔لوکاکو نے فیفا ورلڈ کپ میں بھی اب تک 4گول کئے ہوئے ہیں جبکہ بیلجیئم کی طرف سے 71انٹرنیشنل میچز میں 40بار گیندکو جال میں پھینکا جبکہ کرسٹیانو رونالڈ نے 69میچز میں پرتگال کی نمائندگی کرتے ہوئے 22گول کئے ،ارجنٹائن کے لائنل میسی 70 میچز میں 26بار گول کرسکے ۔رومیلو لوکاکو نے انگلش فٹبال پریمیئر لیگ کے شاندار سیز ن کے علاوہ ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے 10میچز میں بھی 15گول کئے ۔

تعارف: newseditor