لیور پول کا محمد صلاح سے 5سال کا معاہدہ


لندن(سورٹس لنک رپورٹ)برطانیہ کی کلب فٹ بال ٹیم لیورپول نے مصری کھلاڑی محمد صلاح سے آئندہ 5سال کا معاہدہ کرلیا ہے۔لیورپول نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر یہ خوش خبری سناتے ہوئے کہا کہ اس نے مصر کے 26 سالہ کھلاڑی محمد صلاح کے ساتھ 2023 تک کھیلنے کا نیا معاہدہ50ملین پائونڈز میں کرلیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق لیورپول محمد صلاح کو ہفتہ وار 2 لاکھ پاؤنڈز دینے پر آمادہ ہوگیا جس کے نتیجے میں وہ ٹیم کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔محمد صلاح نے اپنے پہلے سیزن میں لیورپول کی جانب سے سے کھیلتے ہوئے پریمئر لیگ کے 38 میچوں میں 32گول مارے تھےاور مشترکہ طور پر کلب اور ملک کے لیے 50 گول کیے تھے۔کلب لیورپول کے باس جورگن کلوپ کا کہنا ہے کہ انہیں 3 میں سےایک بہترین گول کرنے والے ٹیلنٹ کو یورپ میں 2023 تک کھیلتے ہوئے دیکھنے میں بہت خوشی ہے۔

تعارف: newseditor