بیونس آئرس ( سپورٹس لنک رپورٹ ) ورلڈکپ میں ناکام مہم کے بعد ارجنٹینا کے سابق کپتان اور ورلڈ کپ ونر ڈیاگو میراڈونا نے ملکی ٹیم کی کوچنگ کیلئے فٹ بال فیڈریشن کو اپنی خدمات بلامعاوضہ پیش کردیں۔ خیال رہے کہ وہ 2010 میگا ایونٹ میں بھی یہ ذمہ داری نبھاچکے ہیں لیکن ان کی کوشش ناکام ثابت ہوئی تھی۔ اس وقت کوچنگ کے فرائض جورج سمپائولی انجام دے رہے ہیں ان کا معاہدہ 2022 تک ہے۔