راجہ محسن اعجاز ہاکی فیڈریشن کے میڈیا ڈائریکٹر مقرر

اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے سینئر صحافی راجہ محسن اعجاز کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا میڈیا ڈائریکٹر مقرر کردیا ہے، راجہ محسن اعجاز نےگذشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، اور انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل شہباز احمد سنیئر سے ملاقات کی، اس موقع پر برگیڈیر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے کہاکہ راجہ محسن اعجاز کی تقری سے ملک میں ہاکی کے کھیل کوفروغ ملےگا۔ راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر سے صحافیوں کی کثیر تعداد راجہ محسن اعجاز کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا میڈ ڈائریکٹر مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان فیڈریشن کے صدر برگیڈیر (ر) خالد سجاد کھوکھر یہ فیصلہ ایک اچھا اقدام ہے اور محسن اعجاز بھی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

تعارف: newseditor