جاپان فٹبال ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

ٹوکیو(سپورٹس لنک رپورٹ)فٹبال ورلڈکپ میں شرکت کرنیوالی جاپان کی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا ،ہزاروں شائقین ہیروز کو دیکھنے کیلئے ٹوکیوکے ائیرپورٹ پر موجود تھے ۔جاپان کی ٹیم پری کوارٹرفائنل میں بیلجیئم کے ہاتھوں شکست پر ایونٹ سے باہر ہوئی تاہم پول گروپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، جاپانی کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم اور تماشائیوں نے سٹیڈیم کی صفائی کرکے بھی خود کو بہترین ثابت کیا ۔دوسری طرف جاپان فٹ بال ایسوسی ایشن نے ہیڈ کوچ اکیرا نیشینوکے ریٹائرمنٹ لینے کی خبر کی تصدیق کردی ہے ۔

تعارف: newseditor