2014کی چاروں سیمی فائنلسٹ ٹیمیں 2018 میں فلاپ

ماسکو: (سپورٹس لنک رپورٹ) فٹبال ورلڈ کپ 2014 کی چاروں سیمی فائنلسٹ ٹیمیں عالمی کپ 2018 کے سیمی فائنل تک نہ پہنچ سکیں۔فٹبال کا سنسنی خیز کھیل، عالمی کپ 2014 کی چاروں سیمی فائنلسٹ ٹیمیں فیل ہوگئیں۔ 4 سال پہلے جرمنی، برازیل، ارجنٹائن اور ہالینڈ نے سیمی فائنل کھیلا تھا۔دفاعی چیمپئن جرمنی تو پہلے راؤنڈ سے ہی باہر ہو گیا۔ فٹبال سٹار لیونل میسی کی ٹیم ارجنٹائن کو پری کوارٹر فائنل میں فرانس نے 3-4 سے شکست دی۔ نیمار جونیئر کی برازیل ٹیم کوارٹر فائنل مرحلے میں ہمت ہار گئی اور بیلجیم کی رکاوٹ عبور نہ کرسکی جبکہ ہالینڈ عالمی کپ 2018 کے لیے کوالیفائی ہی نہ کرسکا۔واضح رہے کہ عالمی کپ 2018 میں سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں بیلجیم، فرانس، انگلینڈ اور کروشیا شامل ہیں۔

تعارف: newseditor