باکسر محمد وسیم ٹائٹل فائٹ کیلئے ملائیشیا پہنچ گئے

کولالمپور(سپورٹس لنک رپورٹ)انٹرنیشنل پاکستانی باکسر محمد وسیم ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل فائٹ کے لئے ملائیشیا پہنچ گئے۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم آئندہ اتوار کو ہونے والی ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے لئے اپنے کوچ اور ٹرینر جیف مے ویدر کے ہمراہ ملائیشیا پہنچے ہیں۔محمد وسیم کا مقابلہ جنوبی افریقن باکسر موروتی متھالین سے ہوگا، محمدوسیم اس سےقبل ورلڈٹائٹل فائٹ کے لئے امریکا میں سخت تربیت حاصل کرتے رہے ہیں۔محمدوسیم ورلڈ ٹائٹل کے لئے فائٹ کرنے والے پہلے پاکستانی باکسر ہیں، ورلڈ ٹائٹل فائٹ سےقبل 14جولائی کو محمد وسیم اور مخالف باکسر کا ویٹ ہوگا۔

تعارف: newseditor