پاکستان اور زمبابوے کی ون ڈے سیریز13 جولائی سے


ہرارے(سپورٹس لنک رپورٹ)زمبابوے اور پاکستان کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 13 جولائی سے ہو گا، گرین شرٹس نے سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں شاندار فتح کے بعد میزبان ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر نظریں مرکوز کر لی ہیں۔پاکستان نے سہ فریقی سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست فاش سے دوچار کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کی تھی، میزبان زمبابوین ٹیم سیریز میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکی تھی اور اب اسے ون ڈے سیریز میں ان فارم پاکستان کا چیلنج درپیش ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 16 جولائی، تیسرا ون ڈے 18 جولائی، چوتھا ون ڈے 20 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 22 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor