پنجاب اوپن انٹر ڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ کے فاتحین میں انعامی رقم تقسیم

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)۔سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے منعقد ہونیوالی پنجاب اوپن انٹر ڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ کے فاتحین کو انعامی رقم دیدی گئی، پیر کے روز اپنے ایک بیان میں ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی نے کہا ہے کہ چیمپئن شپ میں میڈلز حاصل کرنیوالے باکسرز میں مجموعی طور پر 25لاکھ 62ہزار روپے کی انعامی رقم تقسیم کی گئی ہے، انعامی رقم، میڈلز اور سرٹیفکیٹس متعلقہ ڈویژنل سپورٹس افسران کو روانہ کئے گئے جنہوں نے باکسرز میں تقسیم کردیئے ہیں، گولڈ میڈل جیتنے والے باکسر کو 50ہزار، سلور میڈل کو 25ہزار اور برانز میڈل جیتنے والے کو 12ہزار روپے کے کیش انعامات دیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب اوپن انٹر ڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ میں صوبہ بھر سے سنیکڑوں نوجوان باکسرز نے شرکت کی جن میں خواتین کی کثیر تعداد بھی شامل تھی۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں بین الاقوامی باکسر عامر خان نے شرکت کی تھی۔

تعارف: newseditor