چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ ستمبر میں کھیلی جائیگی

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپین شپ رواں سال ستمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق 10ستمبر سے مصحف اسکواش کمپلیکس میں کھیلے جانیوالے انٹرنیشنل ایونٹ میں مردوں کے 30ہزار ڈالرز جبکہ خواتین کے 10ہزار امریکی ڈالرز کے مقابلے منعقد ہونگے ۔ دونوں انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں ہالینڈ,ملائشیا,مصر, ہانگ کانگ, آسٹریا, ایران , تھائی لینڈ اورپاکستان سمیت دیگر ممالک کے پلیئرز ایکشن میں دکھائی دینگے ۔ 30ہزار ڈالرز کی مینز کیٹگری میں ہانگ کانگ کے لیو آو چیمپین شپ کے ٹاپ سیڈ ہونگے جبکہ 10ہزار ڈالرز کی وویمنز کیٹگری میں مصر کی روان آلاربے ٹاپ سیڈ ہونگی

تعارف: newseditor