نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کی تعلیمی ڈگری جعلی نکلی جس کے بعد ان کو پولیس کے اعلیٰ عہدے سے ہٹا دیا گیا۔بھارتی ریاست میرٹ میں واقع چوہدری چرن سنگھ یونیورسٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی ریکارڈ میں ہرمن پریت کا کوئی ریکارڈ سامنے نہیں آیا۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق ہرمن پریت ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے ساتھ رواں برس مارچ کو اسپورٹ کوٹے کے تحت بھارتی پنجاب پولیس کی ڈی ایس پی قرار پائیں تھیں۔تاہم جعلی ڈگری کا انکشاف اس وقت ہوا جب پنجاب پولیس کے ایک آفیسر نے ان کی دستاویزات کی تصدیق کروانے کے لیے یونیورسٹی سے رجوع کیا۔یونیورسٹی کے متعلقہ شعبے کے سربراہ پروفیسر سنجے بھردواج نے بتایا کہ جالندھر کے پولیس آفیسر نے اپریل میں ان سے ہرمن پریت کی بی اے کی ڈگری کی تصدیق کے لیے رابطہ کیا تھا جس پر تحقیق میں ان کے انرولمنٹ کے حوالے سے کوئی معلومات نہ مل سکی۔بعد ازاں پولیس نے ہرمن پریت کی ڈی ایس پی کے عہدے تنزلی کرتے ہوئے انہیں بطور کانسٹیبل اپنی خدمات انجام دینے کا حکم دیا۔