ماسکو میں روڈ ٹو قطر 2022نمائش شروع

ماسکو (سپورٹس لنک رپورٹ ) قطر میں 2022 میں شیڈول اگلے ورلڈکپ سے متعلق تعارفی نمائش ماسکو کے بڑے اور مصروف شاپنگ مال میں شروع ہوگئی۔ اس سلسلے میں لگائے گئے اسٹالز میں شائقین فٹبال کیلئے کئی یادگار اشیا رکھی گئی ہیں جنہیں دیکھنے کیلئے لاتعداد لوگ پہنچ رہے ہیں۔ ’’روڈ ٹو قطر2022 ‘‘ کہلائے جانے والے شو میں کھیل کی تاریخ سے متعلق مختلف ادوار سے گذر کر موجودہ اور اگلے ورلڈکپ کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ نمائش کیلئے رکھی گئی یادگار اشیا میں عظیم فٹبالرز پیلے، میراڈونا، ہرنینڈز کی شرٹس، ماضی میں کھیلے ورلڈکپس کے میسکوٹس اور میچ بالز سجائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ فٹبال لورز کو قطر کے ورلڈکپ پلان سے متعلق سے بھی آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔ نمائش 15 جولائی تک جاری رہے گی۔

تعارف: newseditor