اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن کیخلاف غیر قانونی سرگرمیوں کا سخت نوٹس

اسلام آباد (نواز گوھر): اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے خلاف غیرقانونی سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے ایسوسی ایشن کی 2017-18 ء میں تمام منعقدہ ایونٹس، سالانہ اخراجات اور آمدن، آئندہ برس کی منعقد ہونے والی سرگرمیوں پر رپورٹ پیش کی، اجلاس میں مجلس عاملہ اور جنرل کونسل کے تمام گذشتہ فیصلوں کی بھی توسیع اور نئے ایسوسی ایٹ ممبران اور نئی رجسٹرڈ اکیڈمیز کی بھی منظوری دی گئی، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری کو پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی کانگریس میں نمائندگی کا اختیار دیا گیا اور ایڈووکیٹ خالد کیانی کو ایسوسی ایشن کا قانونی مشیر مقرر کیا گیاہے اجلاس میں ہما کلب کے صدر سید ذاکر حسین نقوی نے قراداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے خلاف غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے والی کلبوں کے خلاف کارروائی کی جائے، اور اسلام فٹ بال کلب کے صدر سید مقبل حسین نقوی نے قراداد پیش کرتے ہوئے اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری اور جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری کی قیادت پر مکمل اعتماد اور حمایت کا اظہار کیا۔اجلاس میں اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدور محمد زمان، مقبل حسین نقوی اور سید تنویراحمد، ایسوسی ایٹ سیکرٹری سید ذاکر حسین نقوی کے علاوہ تمام ممبران نے شرکت کی

تعارف: newseditor