ثقلین مشتاق اور کرس جارڈن کی پشاور زلمی کو مبارکباد


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کے سابق سٹار آف سپنر، دوسرا کے موجد اور پشاور زلمی کے سپن باؤلنگ کوچ ثقلین مشتاق اور انگلش پلئیر کرس جارڈن نے پشاور زلمی کو نمبرون برانڈ کا اعزاز ملنے پر مبارکباد دی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں ٹیم پشاور زلمی کے سپن باؤلنگ کنسلٹنٹ ثقلین مشتاق نے انگلینڈ اور پشاور زلمی کے آل راؤنڈر کرس جارڈن کے ہمراہ ویڈیو پیغام میں ٹیم پشاور زلمی، چیئرمین جاوید آفریدی اور زلمی فینز کو مبارکباد دی ہے۔ کرس جارڈن نے کہا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کی ٹیم پشاور زلمی نے اہم اعزاز حاصل کیا اور امید ظاہر کی کہ ٹیم مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔ ثقلین مشتاق نے بھی پشاور زلمی مینجمنٹ اور فینز کو مبارکبا دی۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ نے مسلسل دوسرے سال پشاور زلمی کو مستند غیر ملکی میڈیا ایکسپرٹ کمپنی نیلسن کی رپورٹ کی بنیاد پر اور میڈیا ویلیو کے لحاظ سے پی ایس ایل کا نمبرون برانڈ قرار دیا ہے۔

تعارف: newseditor