سانحہ مستونگ پر کرکٹرزبھی غم زدہ

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گزشتہ روز خودکش حملے میں 128 قیمتی جانوں کے ضیاع پر جہاں ہر آنکھ اشک بار ہے، وہیں کرکٹ اسٹارز نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی سمیت محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔شاہد آفریدی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا، ’بلوچستان میں ایک اور نہایت بزدلانہ حملہ، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میری ساری دعائیں متاثرہ خاندانوں اور شہیدوں کے لیے ہیں، اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ نے بھی ٹوئٹر پر رنج و غم کا اظہار کیا اور لکھا کہ وہ مستونگ واقعے کے شہداء کے لیے دعاگو ہیں اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

تعارف: newseditor