لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) ورلڈکپ فائنل میں جہاں آج فرانس اور کروشیا کے رزلٹ پر نظریں ہوں گی وہیں ان کے کھلاڑی بھی توجہ کا مرکز ہوں گے۔ فرنچ کھلاڑی این گولو کینٹے کو کروشین لیو کا موڈرِک کا ہم پلہ کہا جا رہا ہے۔دونوں کا پاسنگ سٹائل اور حریف ٹیم کی ڈی تک بال کو پہنچانا زبردست ہے، گول کے لیے موو بنانے سے لے کر کامیابی دلانے تک کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔دوسرا زور کا جوڑ انیس سالہ فرنچ سٹار کیلیان امباپے اور ڈی جان لوورن کہا جا رہا ہے۔ پھرتی کمال کی، میچ کا پانسہ پلٹنے کی مہارت گویا دونوں پر ختم ہے۔آج کے مقابلے کی تیسری تگڑی جوڑی ایوان پریسک اور بینجامن پاوارڈ کی سمجھی جا رہی ہے۔ بیلجئن سٹار ہیزارڈ کے سٹائلش گول فٹبال پرستاروں کو نہیں بھول سکتے۔