لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)۔سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام سیکرٹری سپورٹس پنجاب ایوب چودھری کی ہدایت پر ’’سرسبز اورصحتمند پنجاب‘‘ کے سلوگن کے ساتھ لاہور ڈویژن انٹرڈسٹرکٹ انڈر 16بوائز چیمپئن شپ 17جولائی بروز منگل کو نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہورہی ہے، جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، چیمپئن شپ میں سپورٹس ایسوسی ایشن بھی تعاون کررہی ہیں، چیمپئن شپ میں لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب اضلاع کی ٹیمیں بیڈ منٹن، فٹ بال، ہاکی، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، والی بال اور ریسلنگ کے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔ہر ضلع سے 66 کھلاڑی اور 12 آفیشلز چیمپئن شپ میں شریک ہوں گے جن میں ہر ڈسٹرکٹ سے بیڈ منٹن کے 4،فٹ بال کے 16، ٹیبل ٹینس کے 4، تائیکوانڈو کے 8، والی بال کے 10، اور ریسلنگ کے 8 کھلاڑی شامل ہوں گے، شیڈول کے مطابق لاہور اور ننکانہ صاحب کے اضلاع کی ہاکی ٹیموں کا مقابلہ 17جولائی کو منی ہاکی سٹیڈیم میں ساڑھے تین بجے ہوگا جبکہ قصور اور شیخوپورہ کی ٹیموں کا میچ شام 5 بجے ہوگا۔ لاہور اور ننکانہ صاحب کی فٹ بال ٹیموں کا مقابلہ سواتین بجے لاہور فٹ بال اکیڈمی جوہر ٹائون میں ہوگا، دوسرا میچ اسی مقام پر قصور اور شیخوپورہ کے درمیان شام ساڑھے چار بجے ہوگا، والی بال کا مقابلہ لاہور اور ننکانہ صاحب کے درمیان نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں 4 بجے ہوگا، شیخوپورہ اور قصور کے درمیان میچ شام 6بجے ہوگا، بیڈمنٹن، تائیکوانڈو، ریسلنگ اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے 18اور 19جولائی کو ہونگے۔
چیمپئن شپ میں ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی اور رفیع الزمان سوئمنگ، زرینہ وقار اور شہزاد لیاقت بیڈمنٹن، حفیظ طاہر اور شہزاد اصغر فٹ بال، شاہد نظامی اور حافظ عاطف بٹ ہاکی ، صبا وارث ٹیبل ٹینس، رئیس الرحمٰن تائیکوانڈ،ایم بی جاوید اور سبطین والی بال ، ارشد ستار، ندیم نعیم اور غلام فرید ریسلنگ کے مقابلوں کی مانیٹرنگ کریں گے۔