فرانس نے میٹرو سٹیشنز فٹبال ہیروز کے نام سے منسوب کردیئے


پیرس (سپورٹس لنک رپورٹ) فرانس کے عالمی فٹ بال چیمپئن بننے کے بعد پورے ملک میں جشن کا سماں ہے۔ فٹبالر اور کوچز قومی ہیرو کا درجہ پاچکے ہیں۔ ان کی شاندار کامیابی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پیرس کے چھ میٹرو سٹیشن کو عارضی طور پر ورلڈکپ ہیروز سے منسوب کیا گیا ہے۔ ان میں کوچ ڈیڈیئر ڈیشامپ کے نام دو اور کپتان ہیوگو لوریس کے نام ایک سٹیشن کیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر سٹیشنز پر ہم جیت گئے، ہمارے پاس دو ستارے (ورلڈکپ) ہیں، کے بورڈ آویزاں کیے گئے ہیں۔ ادھر لندن میں بھی میٹرو سٹیشن کو ٹیم منیجر گیرتھ سائوتھ گیٹ سے عارضی طور پر منسوب کرکے ان کی خدمات کو سراہا گیا ہے۔

تعارف: newseditor