اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی سکواش ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے لئے 14اگست کو انڈونیشیا روانہ ہوگی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق ایشین گیمز 18اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہوں گے۔ جس میں 4 مرد اور تین خواتین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔مرد کھلاڑیوں میں فرحان زمان، طیب اسلم، عماد فرید اور عاصم خان جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں مدینہ ظفر، فضا ظفر اور رفعت خان شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے لئے منتحب شدہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے اور انہیں کوچز جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ ایونٹ میںایشین ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے، امید ہے کہ ایونٹ میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کریں گے۔