کرکٹر محمد حفیظ کس کو ووٹ دینے جا رہے ہیں؟ویڈیو پیغام دیکھیں

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)انتخابات میں کھلاڑیوں اور فنکاروں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد پوری قوم کی ووٹ دینے کے لیے حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔پاکستان کے معروف کرکٹر محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں کرکٹر محمد حفیظ نے عمران خان کو ان کی سیاسی جدودجہد پر مبارکباد دی ہے۔محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ’میں ان انتخابات کے لیے عمران خان کو اپنی دعائیں بھیج رہا ہوں اور ان انتخابات میں کامیابی عمران خان کی ہوگی، سچائی کی ہوگی‘۔

تعارف: newseditor