ٹیکس چوری کے جرم میں رونالڈو پر بھاری جرمانہ عائد


میڈرڈ (سپورٹس لنک رپورٹ) چار سالہ ٹیکس چوری کے مقدمے کا ڈراپ سین ہو گیا۔ اسپین کی عدالت نے کرسٹیانو رونالڈو پر 47 کروڑ 73لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا، فٹبالر کو ڈھائی ارب ٹیکس بھی ادا کرنا ہو گا۔ٹیکس چوری کے مقدمےمیں ریال میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو کو مجرم قرار دیدیا گیا۔ اسپین کی عدالت نے اسٹار فٹبالر پر 15 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ دو سالہ قید سے بچنے کے لئے رونالڈو کو بتیس کروڑ تہتر لاکھ روپے مزیدجرمانہ ادا کرنا ہوں گے، فریقین میں معاہدہ طے پا گیا۔پرتگالی اسٹار کو دوارب چون کروڑ روپے ٹیکس ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو پر دو ہزار گیارہ سے دو ہزار چودہ تک اسپین میں ٹیکس چوری کرنے کا مقدمہ چل رہا تھا۔

تعارف: newseditor