دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)اوپنر فخر زمان کامیابی کی منازل طے کررہے ہیں۔وہ اپنے ون ڈے کیریئر میں ایک اور اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔پاکستانی اوپنر فخر زمان کیریئر میں پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے رینکنگ میں بیسویں نمبر پر آگئے ہیں۔وہ پہلی بار ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ بیس بیٹسمینوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔اتوار کو جاری ہونے والی رینکنگز کے مطابق وہ بابر اعظم کے بعد دوسرے پاکستانی بیٹسمین ہیں جو بیس صفِ اول کے بیٹسمینوں میں شامل ہیں۔زمبابوے کو پانچوں میچوں میں ہرانے کے باوجود پاکستانی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں پانچویں پوزیشن ہی برقرار ہے۔زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں فخر زمان نے 515 رنز بنائے۔ جس کی بناء پر 22 درجے اوپر آئے ہیں اور اب ان کا نمبر 16واں ہے۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ابتدائی تین ون ڈے میچوں کے بعد فخر زمان 24ویں نمبر پر تھے۔چوتھے ون ڈے میں 210 اور آخری میچ میں 85 رنز بناکر انہوں نے رینکنگ میں غیر معمولی چھلانگ لگائی ہے۔بیٹسمینوں میں بھارت کے ویرات کوہلی پہلے اور پاکستان کے بابر اعظم دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس بعد جو روٹ تیسرے اور روہت شرما چوتھے نمبر پر ہیں۔بابر اعظم زمبابوے کے خلاف سیریز میں 184 رنز اسکور کرنے پرایک درجے ترقی کے بعد ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔فخر زمان کے اوپننگ پارٹنر امام الحق کی بھی ون ڈے رینکنگ میں بہتری ہوئی وہ 43 ویں نمبر پر براجمان ہیں، امام الحق نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں تین سنچریوں کی مدد سے 395 رنز اسکور کیے تھے۔امام الحق 51درجے بہتری کے بعد 43ویں نمبر پر آگئے ہیں۔بولنگ میں بھارت کے جسپریت بھومرا پہلے نمبر پر ہیں جبکہ افغانستان کے راشد خان دوسرے اور پاکستان کے حسن علی تیسرے نمبر پر ہیں۔ٹاپ بیس بولروں میں حسن علی کے علاوہ کوئی اور پاکستانی بولر شامل نہیں ہے۔دنیا کے ٹاپ آل راونڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور محمد حفیظ تیسرے نمبر پر ہیں۔بولنگ رینکنگ میں لیگ اسپنر شاداب خان اور فہیم اشرف کی رینکنگ میں بھی بہتری ہوئی ہے، دونوں بولرز نے سیریز میں 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔شاداب خان 31 اور فہیم اشرف 79 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، پاکستان پانچویں، آسٹریلیا چھٹے، بنگلا دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان کا دسویں نمبر پر براجمان ہے۔