لاس اینجلس(آئی این پی)سٹار برطانوی کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے اور وکٹوریہ آزارینکا کو آئندہ ماہ شیڈول سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی۔ایونٹ 11سے 19اگست تک کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کے 56 مردوخواتین کھلاڑی ٹائٹلز کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ مرے اور آزارینکا دونوں کو اس سے قبل سنسناٹی اوپن ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، مرے نے 2008 اور 2011 جبکہ آزارینکا نے 2013 میں ٹائٹل جیتا تھا۔